LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف وائٹ ہاؤس میں رسائی پر پابندی، میڈیا اداروں کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی کمیٹی بنائیں: سینیٹ اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خان کی 3-MPO کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ایم کیو ایم پاکستان کا 27 ستمبر کو پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کا اعلان احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار

Web Desk

2 September 2026

بشکیک: پاکستان اور کرغزستان نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ٹرانزٹ ٹریڈ، تعلیمی تعاون، دفاع، صحت اور اینٹی نارکوٹکس سمیت متعدد اہم شعبوں میں تاریخی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کر دیے ہیں۔

کرغزستان کے صدارتی محل بشکیک میں وزیراعظم شہباز شریف اور کرغز صدر صادر ژاپاروف کی موجودگی میں اعلیٰ سطح کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں دونوں ممالک کی وزارتی اور تجارتی سطح پر دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے (Joint Declaration) پر بھی دستخط کیے۔ اہم معاہدوں میں ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ، ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ، انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے مابین تحقیقی تعاون، اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) و کرغز وزارتِ صحت کے درمیان طبی تعلیم میں شراکت داری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور اور کرغزستان کے تاریخی شہر ‘اوش’ (Osh) کو جڑواں شہر (Twin Cities) قرار دینے کے معاہدے پر بھی باضابطہ دستخط کیے گئے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کرغز صدر کی شاندار میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور کرغزستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے دونوں ممالک قوانین کو مزید سہل اور جامع بنائیں گے، جبکہ کاسا-1000 (CASA-1000) انرجی پروجیکٹ کی پیشرفت کے لیے مشترکہ وزارتی گروپ کا قیام خوش آئند اقدام ہے۔ اس موقع پر کرغز صدر صادر ژاپاروف نے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔