بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک
Web Desk
1 September 2026
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام بنیادی و قانونی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی فیملی سمیت بشریٰ بی بی سے باقاعدگی سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ہفتے بانی پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے رابطہ قائم کرنے کی دو بار کوشش کی گئی تاہم دوسری جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، جبکہ نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ بھی ان سے ملاقات کر چکی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سلمان صفدر نے خود جیل جا کر تمام حالات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی ہے جہاں بانی کے پاس سات کمروں کا کمپاؤنڈ موجود ہے، تاہم جیل میں عام قیدیوں کی آمد و رفت یا کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
متعلقہ عنوانات
جاپان کا پاکستان میں ٹی بی اسکریننگ کے لیے اہم اقدام، 21 ملین ین کی گرانٹ
1 September 2026
پاکستان کے عرفان محسود نے 10 کلو وزن کیساتھ ایک منٹ میں 38 ون ہینڈ پنچز لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
1 September 2026
قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس لندن میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت
1 September 2026
خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی
1 September 2026
پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا
1 September 2026
امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے
1 September 2026
پنجاب اسمبلی میں سندھ طاس معاہدہ، ماحولیاتی آلودگی سمیت متعدد قراردادیں منظور
1 September 2026
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کراچی پہنچ گئے
1 September 2026