LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس لندن میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے پنجاب اسمبلی میں سندھ طاس معاہدہ، ماحولیاتی آلودگی سمیت متعدد قراردادیں منظور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کراچی پہنچ گئے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، امریکا جہازوں کو غلط ضمانتیں دے رہا ہے: ایران این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ پنجاب اسمبلی میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی قرارداد منظور 27 ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد حقوق کے حصول کیلئے آ رہی ہے: بیرسٹر گوہر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں: مصدق ملک غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری اور فائرنگ، 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن

این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ

Web Desk

1 September 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے بڑھتے درجہ حرارت اور مون سون بارشوں کے پیشِ نظر گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF)، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کے باعث غذر، ہنزہ، نگر، سکردو، چترال، سوات، نیلم اور مانسہرہ سمیت متعدد بالائی علاقوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2 سے 5 ستمبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی راستوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے مقامی انتظامیہ کو ہنگامی انتظامات مکمل رکھنے جبکہ شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں سے دور رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔