پنجاب اسمبلی میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی قرارداد منظور
Web Desk
1 September 2026
پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرنے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے بے قابو استعمال کی وجہ سے کم عمر بچے سائبر بُلنگ، آن لائن جنسی استحصال اور ذہنی دباؤ جیسے سنگین خطرات کا شکار ہو رہے ہیں۔ ایوان نے وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے سفارش کی ہے کہ تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عمر کی تصدیق کا مؤثر نظام نافذ کیا جائے اور کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس پر قانونی پابندی عائد کی جائے۔ اس کے علاوہ قرارداد میں بین الاقوامی قوانین کی مثال دیتے ہوئے سوشل میڈیا کمپنیوں کو بچوں کے تحفظ کا پابند بنانے، وفاقی و صوبائی سطح پر مربوط قانون سازی کرنے اور آلہ کار مہمات کے ذریعے والدین اور اساتذہ میں ڈیجیٹل آگاہی پیدا کرنے کا مطالبات بھی کیے گئے ہیں
متعلقہ عنوانات
جاپان کا پاکستان میں ٹی بی اسکریننگ کے لیے اہم اقدام، 21 ملین ین کی گرانٹ
1 September 2026
پاکستان کے عرفان محسود نے 10 کلو وزن کیساتھ ایک منٹ میں 38 ون ہینڈ پنچز لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
1 September 2026
قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس لندن میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت
1 September 2026
خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی
1 September 2026
پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا
1 September 2026
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک
1 September 2026
امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے
1 September 2026
پنجاب اسمبلی میں سندھ طاس معاہدہ، ماحولیاتی آلودگی سمیت متعدد قراردادیں منظور
1 September 2026