LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس لندن میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے پنجاب اسمبلی میں سندھ طاس معاہدہ، ماحولیاتی آلودگی سمیت متعدد قراردادیں منظور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کراچی پہنچ گئے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، امریکا جہازوں کو غلط ضمانتیں دے رہا ہے: ایران این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ پنجاب اسمبلی میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی قرارداد منظور 27 ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد حقوق کے حصول کیلئے آ رہی ہے: بیرسٹر گوہر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں: مصدق ملک غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری اور فائرنگ، 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن

27 ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد حقوق کے حصول کیلئے آ رہی ہے: بیرسٹر گوہر

Web Desk

1 September 2026

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور عدالتوں کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ 320 روز سے کوئی ملاقات نہیں کروائی گئی، حالانکہ وہ 3 سال سے قید ہیں اور ان پر 300 کیسز بنائے گئے ہیں، اس لیے اعتماد کی فضا بحال کرنے کے لیے انہیں فوری ہسپتال منتقل کر کے علاج کی سہولت دی جائے۔ بیرسٹر گوہر نے 27 ستمبر کے پرامن احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کریں گے اور پی ٹی آئی ریاست يا صوبائی وسائل استعمال کیے بغیر محض اپنے آئینی حقوق کے لیے نکل رہی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر سیاسی ڈائیلاگ کے دروازے بند رکھے گئے اور سسٹم کو ری سیٹ نہ کیا گیا تو عوام خود آگے بڑھ کر ری سیٹ کر دے گی۔