LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس لندن میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے پنجاب اسمبلی میں سندھ طاس معاہدہ، ماحولیاتی آلودگی سمیت متعدد قراردادیں منظور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کراچی پہنچ گئے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، امریکا جہازوں کو غلط ضمانتیں دے رہا ہے: ایران این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ پنجاب اسمبلی میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی قرارداد منظور 27 ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد حقوق کے حصول کیلئے آ رہی ہے: بیرسٹر گوہر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں: مصدق ملک غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری اور فائرنگ، 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن

بشکیک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

Web Desk

1 September 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی جس میں پاک چین تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 2026 کے اجلاس سمیت آئندہ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے عمل پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ نائب وزیراعظم نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، بیلاروس کے وزیر خارجہ، اور تاجک و ازبک وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔