صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے
Web Desk
1 September 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے برطانیہ کے شہر لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ تقریباً دو ہفتے قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں قیام کے دوران صدر مملکت کے مختلف طبي معائنے (میڈیکل چیک اپس) متوقع ہیں، تاہم وہ اس دوران کسی بھی قسم کی باضابطہ سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں جبکہ لندن میں مختلف وفود کی ان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری تقریباً چھ سال کے عرصے بعد برطانیہ پہنچے ہیں اور آئندہ چند روز میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی لندن آمد کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
1 September 2026
لاہور جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی
1 September 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار
1 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
1 September 2026
یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی
1 September 2026