LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ ملک میں مہنگائی کا طوفان، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے: حافظ نعیم الرحمان 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی ہے: لاہور ہائیکورٹ سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا وفاقی حکومت کا پنجاب کا ای بز پورٹل اسلام آباد میں نافذ کرنے کا فیصلہ حکومت کا ایل این جی کا ایک اسپاٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری سانحہ پمز کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست، حکومت سے تفصیلی جواب طلب کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر نوٹس

کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر نوٹس

Web Desk

31 August 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے اور انہیں ڈیجیٹل خطرات سے بچانے سے متعلق درخواست پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے وفاقی وزارتوں اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، جس میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لیے عمر کی تصدیق کا مؤثر نظام قائم کرنے اور باضابطہ قانون سازی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ کے لیے قوانین بنائے جا رہے ہیں اور ریاست کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے بہترین مفادات کا تحفظ کرے۔ عدالت نے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت آئی ٹی، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ، وزارت قانون، پی ٹی اے (PTA) اور پیمرا (PEMRA) کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تفصیلی ردعمل طلب کر لیا ہے۔