فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اہم ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
Web Desk
31 August 2026
استنبول/راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت سے اہم اور تزویراتی ملاقاتیں کی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاقان فیدان، ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع یاشار گولر اور ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ ان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون، اور مشرقِ وسطیٰ و خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید برآں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تاریخی ‘مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع’ کے فریم ورک کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تینوں برادر اسلامی ممالک نے اسٹریٹجک رابطہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی صلاحیتوں کو مزید یکجا اور مضبوط بنانے کے عملی طریقوں کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے سہ فریقی دفاعی روابط کا مظہر ہیں۔
متعلقہ عنوانات
روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان
31 August 2026
روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو
31 August 2026
بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے
31 August 2026
ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ
31 August 2026
ملک میں مہنگائی کا طوفان، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے: حافظ نعیم الرحمان
31 August 2026
18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی ہے: لاہور ہائیکورٹ
31 August 2026
سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا
31 August 2026
وفاقی حکومت کا پنجاب کا ای بز پورٹل اسلام آباد میں نافذ کرنے کا فیصلہ
31 August 2026