LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اہم ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال شہباز شریف اور ازبک صدر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے: عالمی ثالثی عدالت نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ ایرانی حملے کی مذمت، یو اے ای کا جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں: اویس لغاری قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Web Desk

31 August 2026

: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط اور متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقتصادی و تجارتی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کرغزستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر بشکیک پہنچے ہیں، جہاں ایئرپورٹ پر کرغز کابینہ کے چیئرمین عادل بیک قاسمالیف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی وزراء جام کمال خان، عبدالعلیم خان اور عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے اعلیٰ سطحی وفد میں شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف یکم ستمبر کو ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ اور ایس سی او پلس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم ‘ورلڈ نومیڈ گیمز’ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے ساتھ ساتھ کرغز صدر صادیر جاپاروف اور اجلاس میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ اس اجلاس میں چین، روس اور ایران کے صدور سمیت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شریک ہیں، جس کی بدولت اس ہفتے بشکیک عالمی سفارت کاری کا مرکز بنا ہوا ہے۔