پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ
Web Desk
31 August 2026
استنبول: ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا سہ فریقی اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے اور اس کا مقصد خطے میں پائیدار امن، سیکیورٹی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔
استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے حاقان فیدان نے کہا کہ ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ’ خطے کی تاریخ میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تینوں برادر اسلامی ممالک کا دفاعی و سٹریٹجک اتحاد کسی بھی مخصوص ریاست یا ملک کے خلاف نہیں بلکہ یہ خالصتاً علاقائی امن، سلامتی اور پائیدار تعاون کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔
ترک وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ عالمی و علاقائی حالات کے پیشِ نظر خطے کے ممالک کو امن اور سلامتی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ اپنی مشترکہ دفاعی اور سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی چیلنجز سے نپٹنے اور امن کے قیام کے لیے اپنا متحرک اور مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اہم ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
31 August 2026
شہباز شریف اور ازبک صدر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
31 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
31 August 2026
ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب
31 August 2026
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے: عالمی ثالثی عدالت
31 August 2026
نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی
31 August 2026
ایرانی حملے کی مذمت، یو اے ای کا جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان
31 August 2026