LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا

عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد

Web Desk

31 August 2026

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کر دی ہے۔

عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ کے 18 اگست کے اس حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے نجی ہسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے اور ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت ناساز ہے، اس لیے توہینِ عدالت کی درخواست کو رواں یا آئندہ ہفتے فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ اس سے قبل رجسٹرار آفس بھی فوری سماعت کی ابتدائی استدعا مسترد کر چکا تھا۔

واضح رہے کہ 18 اگست کے عدالتی احکامات کے بعد بانی پی ٹی آئی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب پمز (PIMS) ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں شفاء انٹرنیشنل کے ماہرین نے آنکھوں کا معائنہ کیا جبکہ دیگر چیک اپ پمز کے ڈاکٹروں نے کیے اور بعد ازاں انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے مرکزی کیس سمیت توہینِ عدالت کی اس درخواست پر بھی باقاعدہ سماعت 16 ستمبر کو ہی کی جائے گی۔