LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی ایران کی حملوں کیلئے سرزمین دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی ایران کا امریکا کے کسی بھی حملے کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان ٹرمپ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے: ابوفضل شکارچی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

Web Desk

31 August 2026

فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ان کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی و سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دورے کے دوران سید عاصم منیر کی ترکیہ کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جبکہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطے بھی جاری ہیں۔