LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین

مصطفیٰ کمال کی کراچی کے مسائل پر شدید تنقید، 27 ستمبر کو جلسے کا اعلان

Web Desk

31 August 2026

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پانی، سیوریج اور بنیادی سہولیات کی ابتر صورتحال اور حکومتی نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے 27 ستمبر کو سہراب گوٹھ میں جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو ملنے والے 22 ہزار ارب روپے کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جبکہ کراچی کو 7 اضلاع میں تقسیم کر کے اس کا انتظامی ڈھانچہ تباہ کر دیا گیا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم اب صرف کسی مخصوص علاقے کی نہیں بلکہ پورے کراچی کی نمائندہ جماعت ہے، اور نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپنے حقوق کے لیے متحد ہو کر تحریک کا حصہ بننے کی اپیل کی اور بتایا کہ سہراب گوٹھ، کراچی اور حیدرآباد کے بعد لاڑکانہ میں بھی جلسہ کیا جائے گا۔