مکہ معاہدہ: سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس پیر کو استنبول میں ہو گا
Web Desk
31 August 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے (مکہ معاہدہ) کے تحت قائم کی گئی سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس پیر کو استنبول میں منعقد ہوگا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، اس اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کریں گے۔ اجلاس میں ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شرکت کر رہے ہیں۔ وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستانہ تعلقات اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف
31 August 2026
نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک
31 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
31 August 2026
اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک
31 August 2026
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
31 August 2026
ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری
31 August 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا
31 August 2026
ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی
31 August 2026