LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے سویڈن: شاہی محل کے باہر پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار ایرانی وزیر داخلہ کی قطری امیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تعمیری بات چیت صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال روس یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی کا دعویٰ لیتھوانیا میں جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی پر روس جوابی اقدامات کرے گا، کریملن آبنائے ہرمز کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گی، ایرانی ڈپٹی سپیکر شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو امریکا اقتصادی جنگ کی طرح فوجی محاذ میں بھی ناکام ہوگا: محسن رضائی روس کیساتھ جنگ کی تیاری سے متعلق نیٹو کے بیانات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، سرگئی لاوروف یوکرینی ڈرونز کا پرومائسک پر بڑا حملہ، 7 رہائشی عمارتوں اور سٹی آرکائیو متاثر

شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

Web Desk

27 August 2026

مظفر آباد/اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے پارٹی قائد میاں نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر منتخب رکن کو وزیراعظم تسلیم نہیں کریں گے اور نہ ہی نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے بلائے گئے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یا بیرسٹر افتخار گیلانی کو ووٹ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اس نامزدگی کی شدید مخالفت کی تھی۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ وہ قائد میاں نواز شریف کے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بیانیے پر کاربند ہیں اور آزاد کشمیر کے عوام کے سیاسی مینڈیٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کے اندر اس شدید اختلاف کے بعد حکومت سازی کا عمل غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہو گیا ہے جبکہ جماعت کے اندر نئی سیاسی صف بندی اور اہم فیصلوں کا امکان ہے۔