ایرانی وزیر داخلہ کی قطری امیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تعمیری بات چیت
Web Desk
7 October 2026
ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی (Eskandar Momeni) نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات کی، جس میں علاقائی امن و امان، مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعمیری اور مثبت بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران ایرانی وزیرِ داخلہ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا خصوصی پیغام قطری امیر کو پہنچایا۔ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایرانی صدر کی جانب سے پیش کیے گئے نکات اور تجاویز کا پرخلوص خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں تناؤ کم کرنے سے متعلق اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات، سیکیورٹی رابطوں اور دوطرفہ تعاون کو زیادہ فعال اور مؤثر بنانے کے لیے ایک “مشترکہ ورکنگ گروپ” (Joint Working Group) قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ نازک علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایران اور قطر کا باہمی رابطہ خطے میں پائیدار امن، استقامت اور سفارتی حل کی ترویج کے لیے انتہائی اہم ہے۔
متعلقہ عنوانات
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا
7 October 2026
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
7 October 2026
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
7 October 2026
فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے
7 October 2026