LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے سویڈن: شاہی محل کے باہر پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار ایرانی وزیر داخلہ کی قطری امیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تعمیری بات چیت صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال روس یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی کا دعویٰ لیتھوانیا میں جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی پر روس جوابی اقدامات کرے گا، کریملن آبنائے ہرمز کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گی، ایرانی ڈپٹی سپیکر شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

امریکا اقتصادی جنگ کی طرح فوجی محاذ میں بھی ناکام ہوگا: محسن رضائی

Web Desk

7 October 2026

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکہ کی جانب سے کی جانے والی بحری اور معاشی ناکہ بندی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اقتصادی محاذ پر بھی اسی طرح ناکام ہوگا جس طرح وہ عسکری میدان میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ محسن رضائی نے امریکی حکام کے ان دعووں کو یکسر مسترد کر دیا کہ بحری ناکہ بندی اور مسلسل اقتصادی پابندیوں کے باعث ایرانی معیشت مفلوج ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا اپنی اقتصادی اور عسکری کارروائیوں کے نتائج کو اپنی کامیابی قرار دینا محض ایک خام خیالی اور بے بنیاد دعویٰ ہے۔

ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ خطے میں پائیدار امن اور جنگ کا مستقل خاتمہ چاہتا ہے تو اسے ایران پر عائد تمام تر ظالمانہ اقتصادی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنا ہوں گی اور تہران کی پیش کردہ شرائط کو تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ جب تک امریکی انتظامیہ یہ شرائط تسلیم نہیں کرتی، تب تک ایران آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی اور امریکی جہاز رانی کے لیے دوبارہ نہیں کھولے گا۔ میجر جنرل محسن رضائی نے اعادہ کیا کہ ایران کسی بھی قسم کے امریکی دباؤ، دھمکیوں یا معاشی ناکہ بندی سے خائف ہو کر اپنے اسٹریٹجک حقوق اور قومی موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا۔