آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری
Web Desk
27 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 27 اگست جمعرات کو دوپہر ساڑھے 12 بجے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جبکہ نومنتخب وزیراعظم اسی روز شام کو حلف اٹھائیں گے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے، جانچ پڑتال اور واپسی کے تمام مراحل کے بعد دوپہر 12 بجے حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ قانون ساز اسمبلی میں عددی صورتِ حال کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو 32 ارکان کی حمایت حاصل ہے جس کے باعث پارٹی صدر شاہ غلام قادر کی کامیابی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 14 ووٹ ہیں۔ اس سے قبل 24 اگست کو مسلم لیگ (ن) کے چودھری طارق فاروق 32 ووٹ حاصل کر کے اسپیکر اور احمد رضا قادری بھی 32 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
7 October 2026
فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے
7 October 2026
سویڈن: شاہی محل کے باہر پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار
7 October 2026
ایرانی وزیر داخلہ کی قطری امیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تعمیری بات چیت
7 October 2026
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
7 October 2026