چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
Web Desk
26 August 2026
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے امریکی حکام کے بیانات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ خود مختار ریاستوں کے اپنے شراکت داروں کے آزادانہ انتخاب میں مداخلت فوری بند کرے۔ پریس کانفرنس کے دوران ترجمان نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے جاسوسی اور سائبر حملوں کے خدشات سے متعلق امریکی الزامات کو من گھڑت، حقائق کے منافی اور تکنیکی غنڈہ گردی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سیاسی جوڑ توڑ اور یکطرفہ جبر کی پالیسی چھوڑ کر لاطینی امریکا اور کیریبین خطے کی خوشحالی و استحکام کے لیے عملی اقدامات کرے، کیونکہ کسی بھی ملک کو دوسرے کے تجارتی اور ٹیکنالوجیکل تعلقات پر دباؤ ڈالنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026