غلط اطلاع پر اعلیٰ شخصیات کے گھر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 12 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
Web Desk
28 July 2026
صوبائی دارالحکومت کے علاقے لاہور کینٹ میں ایک اہم سرکاری شخصیت کی نجی رہائش گاہ پر غلط اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مارنے کے واقعے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت 12 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سرور روڈ پولیس نے مبینہ طور پر قحبہ خانہ قائم ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی تھی، تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ ریڈ غلط اطلاع کی بنیاد پر اہم سرکاری شخصیت کے گھر پر کی گئی۔
واقعے کی سنگینی کے پیشِ نظر اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سرور روڈ عرفان اور ریڈ میں شامل دیگر 11 اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام معطل اہلکاروں کو چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ کے سب انسپکٹر مشتاق کی مدعیت میں متعلقہ پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کی جانب سے بغیر تصدیق کے غلط مقام پر ریڈ کیا گیا جو سنگین غفلت اور اختیارات سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہے۔ اسی بنا پر تمام ذمہ داران کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ معاملے کے دیگر پہلوؤں کی تفصیلی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
17 November 2026
پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار
17 November 2026
اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال
17 November 2026
بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ
17 November 2026
ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ
17 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا
17 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ایک آئینی تقاضا ہے، اس پر گفتگو سے آگ بگولا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے:ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
17 November 2026
طبیعت میں بہتری آنے پر شاہ محمود قریشی پی آئی سی سے ڈسچارج، سخت سیکیورٹی میں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل
17 November 2026