دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
Web Desk
26 July 2026
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف دریاؤں اور برسات نالوں میں مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال برقرار ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں سے پانی کا بہاؤ نسبتاً مستحکم اور چناب میں کمی کی جانب گامزن ہے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر جبکہ دریائے چناب میں مرالہ، خانکی، قادر آباد اور تریموں کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی پر نچلے درجے کی طغیانی ہے جبکہ نارووال کے نالہ بسنتر میں درمیانے اور وزیر آباد کے نالہ پھلکو میں اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں بارشیں رکنے سے دریائے چناب میں طغیانی کا زور ٹوٹ رہا ہے اور انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026