وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین
Web Desk
26 July 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے اور 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کی شدید الفاظ میں تعریف کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر ثابت کیا ہے کہ ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز آپریشن ‘عزمِ استحکام’ کے تحت ملک بھر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 November 2026
مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری
17 November 2026
ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار
17 November 2026
آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا
17 November 2026
بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ
17 November 2026
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
17 November 2026
پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
17 November 2026
امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر
17 November 2026