LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا بلوچستان میں 4 روز کے دوران 54 دہشت گرد ہلاک، وطنِ عزیز کے دفاع میں 42 جوان شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر ’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی

گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس

Web Desk

8 July 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے لیے وفاقی حکومت کے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اس منصوبے کو گلگت بلتستان کے عوام کے لیے وفاق کا تحفہ قرار دیتے ہوئے پاور ڈویژن کو اس کی بروقت تکمیل اور شفافیت یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماحول دوست اور سستی توانائی کا فروغ قومی توانائی پالیسی کا اہم جزو ہے، اس لیے منصوبے کی تمام ادائیگیاں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن (تیسرے فریق کی توثیق) کے بعد کی جائیں۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت دسمبر 2026 تک 499 سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر بیٹری اسٹوریج سمیت 18 میگاواٹ کا سولر سسٹم نصب کر دیا جائے گا، جبکہ 82 میگاواٹ یوٹیلٹی اسکیل سولر منصوبے کا پی سی ون حتمی منظوری کے لیے ایکنک (ECNEC) کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اس 82 میگاواٹ منصوبے سے تقریباً 13 لاکھ افراد مستفید ہوں گے جس سے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور سروس کا معیار بہتر ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر سردار اویس لغاری اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔