خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی
Web Desk
8 July 2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اختیار ولی نے صوبائی اسمبلی سے منظور کیے گئے استحقاق ترمیمی ایکٹ کو آزادیٔ صحافت اور جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس قانون کا مقصد اختلافی آوازوں کو دبانا اور پارلیمانی رپورٹنگ پر قدغن لگانا ہے، جس کے تحت اسپیکر کی اجازت کے بغیر کوئی بھی تحریک، سوال یا قرارداد میڈیا پر نشر نہیں کی جا سکے گی۔ اختیار ولی نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صوبے کی 34 میں سے 18 جامعات بندش کے قریب ہیں، گومل یونیورسٹی انتظامی بحران کا شکار ہے اور ہیلتھ کارڈ سمیت ترقیاتی فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے۔ انہوں نے پولیس کی گرتی ہوئی ساکھ، غیر قانونی کان کنی اور منشیات کے کاروبار کو سرکاری سرپرستی حاصل ہونے کا بھی الزام لگایا اور احتسابی اداروں سے ان تمام معاملات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظورہ اس ترمیمی ایکٹ کے تحت ایوان کی کارروائی کی قبل از وقت یا مسخ شدہ رپورٹنگ پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس
8 July 2026
چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات
8 July 2026
ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
8 July 2026
بشری بی بی کی بیٹی کی جیل انتظامیہ کیخلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر
8 July 2026
ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ
8 July 2026
رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا کیس؛ مرکزی ملزم ہاشم عباسی کا ذہنی توازن درست قرار
8 July 2026
نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا
8 July 2026
’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز
8 July 2026