وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر
Web Desk
7 July 2026
وفاقی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کے لیے 16 رکنی ‘نیشنل پاپولیشن کونسل’ تشکیل دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، وزیر اعظم پاکستان اس اہم کونسل کے چیئرمین ہوں گے جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف کو کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی اس اعلیٰ سطح کے فورم کا حصہ ہوں گے۔
کونسل میں وفاقی وزراء بشمول وزیر خزانہ، پلاننگ، صحت، تعلیم، قانون، اطلاعات اور مذہبی امور کو بطور ارکان شامل کیا گیا ہے۔ نیشنل پاپولیشن کونسل ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کے لیے ایک جامع اور پائیدار پالیسی مرتب کرے گی۔ آبادی پر قابو پانے کے لیے قومی سطح پر ہم آہنگی اور عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔کونسل وفاقی اور صوبائی سطح پر آبادی کنٹرول کرنے کی مہم اور اقدامات میں تسلسل اور ہم آہنگی پیدا کرے گی۔ آبادی کنٹرول مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی اور نجی شعبے (پرائیویٹ سیکٹر) کو بھی اس مہم کا فعال حصہ بنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
7 July 2026
سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی
7 July 2026
خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
7 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا
7 July 2026
قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری
7 July 2026
“ہم یہاں صرف بھائی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں”، کے پی قانون سازی اور احتجاج پر علیمہ خان کا میڈیا سے گفتگو میں جواب
7 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
7 July 2026
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026