LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران ہماری تقریباً تمام ضروری شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا ہے، امریکی صدر کا دعویٰ اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی قیدی پر تشدد؛ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے کہرام مچادیا خطے میں پائیدار امن صرف بیرونی مداخلت کے بغیر ہی ممکن ہے، عباس عراقچی کوئی بھی ملک پاکستان کو بنجر زمین میں تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس نوعیت کے خطرے کا مقابلہ کرسکتے ہیں: دفترخارجہ پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ ہم کرتے ہیں، باقی ممالک امریکا پر انحصار چھوڑیں، ٹرمپ ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس ، سنگاپور پہلے ، یو اے ای، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر انڈونیشیا میں علیحدگی پسندوں نے امریکی پائلٹ کو قتل کرکے طیارے کو آگ لگا دی پاکستان تحریک انصاف کا آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے؛ لبنانی صدر اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان جنگ بندی غفلت نہیں، ایران دفاعی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے: ترجمان ایرانی فوج لبنان اور شام کے درمیان عدم مداخلت کا معاہدہ طے پا گیا دمشق میں کیفے کے قریب کار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

بھارت میں سور کا گوشت کھانے کے بعد خاتون کے دماغ میں 38 کیڑے پیدا ہوگئے

Web Desk

2 July 2026

برطانیہ کے علاقے ویلز سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ خاتون لاؤری ڈینمین اپنی زندگی کے ایک عجیب و غریب اور انتہائی تکلیف دہ طبی دور سے گزر رہی ہیں، جس کا تاریک لنک سال 2007 میں ان کے دورۂ بھارت سے جڑا ہوا پایا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، لاؤری ڈینمین کو پہلی بار 2010 میں اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب بیت الخلا استعمال کرنے کے بعد انہوں نے تقریباً ایک میٹر لمبا کیڑا دیکھا۔ اس وقت بنیادی طبی ٹیسٹس نارمل آنے پر انہوں نے اسے زیادہ اہمیت نہ دی، لیکن کچھ عرصے بعد مسلسل رہنے والے شدید سر درد نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی اور اگلے ہی سال 2011 میں انہیں مرگی کا پہلا شدید دورہ پڑا، جس کے باعث وہ بے ہوش ہو گئیں اور بولنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی۔

ہسپتال میں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے یہ ہولناک انکشاف کیا کہ خاتون کے دماغ میں 38 لاروا (Larvae) موجود ہیں۔ مزید طبی معائنے کے بعد تصدیق ہوئی کہ وہ “نیورو سسٹیسرکوسس” (Neurocysticercosis) نامی نایاب بیماری کا شکار ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ بیماری تب ہوتی ہے جب سور کے ٹیپ ورم کے انڈے انسانی جسم میں داخل ہو کر دماغ سمیت مختلف اعضا میں ٹھکانہ بنا لیتے ہیں۔

خاتون کا طویل عرصے تک اینٹی پیراسائٹ ادویات اور اسٹیرائیڈز کے ذریعے علاج کیا گیا، جس کے مضر اثرات (سائیڈ ایفیکٹس) کے باعث وہ شدید ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی ساخت میں تبدیلی کا شکار بھی رہیں۔ طویل علاج کے بعد اب ان کے دماغ کے تمام لاروا مر کر ختم ہو چکے ہیں اور خوش قسمتی سے سرجری کی ضرورت نہیں پڑی، تاہم احتیاط کے طور پر انہیں زندگی بھر مرگی کی دوا کھانا ہو گی۔ ان کے معالج ڈاکٹر برینڈن ہیلی کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں یہ بیماری انتہائی نایاب ہے اور انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں ایسا صرف ایک کیس دیکھا ہے۔

صحت یابی کے بعد لاؤری ڈینمین نے بتایا کہ وہ 2007 میں 3 ماہ کے لیے بھارت گئی تھیں جہاں انہوں نے فوڈ پوائزننگ سے بچنے کے لیے گوشت سے پرہیز تو کیا تھا، البتہ سور کے گوشت (Pork) سے بنے کچھ کھانے کھائے تھے۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق یہ بیماری ناقص صفائی، آلودہ پانی یا سور کے ٹیپ ورم کے انڈے جسم میں جانے سے پھیلتی ہے۔ لاؤری اب اپنی اس کہانی کے ذریعے دنیا بھر میں صفائی ستھرائی اور اچھی طرح پکے ہوئے گوشت کے استعمال سے متعلق شعور بیدار کرنا چاہتی ہیں۔