LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

پاکستان میں پہلی بار جدید روبوٹک ٹیکنالوجی سے ریڑھ کی ہڈی کی سرجری؛ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ نے نئی طبی تاریخ رقم کر دی

Web Desk

2 July 2026

گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (GIMS) نے صحت کے شعبے میں ایک اور عظیم الشان سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان میں پہلی کامیاب “سیمی ایکٹو روبوٹک نیورو اسپائن سرجری” (Semi-Active Robotic Neuro-Spine Surgery) انجام دے کر ایک نئی طبی تاریخ رقم کر دی ہے۔

شعبہ روبوٹک نیورو اسپائن سرجری کے سربراہ ڈاکٹر پیر اسد عزیز اور ان کی ماہر ٹیم نے یہ تاریخی آپریشن انتہائی کامیابی سے سرانجام دیا۔ طبی ماہرین کے مطابق اس جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف سرجری کی درستگی (Precision) میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے، بلکہ روایتی آپریشنز کے مقابلے میں خون کا ضیاع انتہائی کم، درد میں کمی اور آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں، جس کی بدولت مریض بہت جلد صحت یاب ہو جاتا ہے۔

اس بے مثال اور تاریخی کامیابی پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی قیادت، سرپرستی اور صحت کے شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ان رہنماؤں کی کاوشوں کے باعث سندھ کے عوام کو اب وہ جدید ترین طبی سہولیات اپنے ہی صوبے میں بالکل مفت یا رعایتی نرخوں پر میسر آ رہی ہیں جو ماضی میں صرف چند ترقی یافتہ ممالک تک محدود تھیں۔

اس کے ساتھ ہی ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کی مؤثر قیادت اور دور اندیش حکمت عملی کو بھی سراہا گیا ہے، جن کی انتھک محنت کے نتیجے میں گمبٹ انسٹی ٹیوٹ مسلسل نئی طبی کامیابیاں حاصل کر کے ملک بھر کے لیے ایک رول ماڈل بن چکا ہے۔ یہ شاندار کامیابی سندھ حکومت کے عوام دوست وژن، جدید طبی سہولیات کے فروغ اور عالمی معیار کی صحت کی خدمات کی فراہمی کے عزم کی روشن مثال ہے۔