LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

یورپ میں شدید گرمی کی لپیٹ میں ، سپین میں 4 روز میں 212 ہلاکتوں

Web Desk

25 June 2026

لندن/میڈرڈ: یورپ کے مختلف ممالک اس وقت شدید اور غیر معمولی گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی زد میں ہیں، جس نے معمولاتِ زندگی کو مفلوج کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچایا ہے۔ اسپین میں گرمی کی حالیہ لہر کے باعث محض 4 دنوں کے اندر ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے، جہاں کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ہے۔ فرانس میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں 80 سال میں پہلی بار درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا ہے اور اب تک 50 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اٹلی میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت کے باعث 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

دوسری جانب، برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے لندن اور ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ کے لیے شدید گرمی کی ‘ریڈ وارننگ’ میں توسیع کر دی ہے۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق لندن میں درجہ حرارت 30 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس شدید ترین گرمی کے باعث یورپی ممالک کے اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بے پناہ بڑھ گیا ہے؛ رائل کالج آف فزیشنز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غیر معمولی حدت نہ صرف انسانی صحت کو متاثر کر رہی ہے بلکہ اسپتالوں کی حساس مشینوں اور طبی آلات کو بھی ناکارہ بنا رہی ہے، جس سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔