LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم بشریٰ بی بی کی بیٹی کا اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، پولیس کو درخواست موصول پنکی کیس میں پردہ نشینوں کے نام ہیں لیکن کچھ بھی نہیں ہوگا,سردار لطیف کھوسہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا سوچا تھا ہاتھ ملانے سے معاملات بہتر ہونگے: بیرسٹر گوہر امریکہ اور ایران کے درمیان 60 روزہ روڈ میپ پر اتفاق خوش آئند ہے: سوئٹزر لینڈ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں پر کڑی تنقید بجٹ کا بڑا حصہ سود کی ادائیگی پر خرچ ہونا عوام پر اضافی بوجھ ہے: حافظ نعیم اپنی جماعت کا دباؤ: برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر کے آج استعفے کا امکان جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی پاکستان میں حج 2027ء کیلئے رجسٹریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال امریکہ ایران پیشرفت، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

Web Desk

22 June 2026

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ تازہ ترین الرٹ کے مطابق، صوبہ پنجاب کے متعدد اضلاع بشمول راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور لیہ میں بادل برسنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ میانوالی، قصور، اوکاڑہ، جھنگ، فیصل آباد، خانیوال، ملتان اور وہاڑی میں بھی موسم ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہے گا، تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر، وزیرستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور صوابی کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کراچی میں سمندری ہوائیں معطل رہنے کے باعث حبس کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ تاہم، بلوچستان کے چند مشرقی و شمالی اضلاع جیسے بارکھان، سبی، کوہلو اور ژوب میں مقامی طور پر بادل بننے اور ہلکی سے معتدل بارش ہونے کی امید ہے۔