LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز

Web Desk

21 June 2026

سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری تکنیکی سطح کے تزویراتی مذاکرات ایک مختصر وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے پہلے مرحلے میں پاکستان کی ثالثی کے تحت امریکا اور ایران کی اعلیٰ سطحی کمیٹیوں کے درمیان 45 منٹ تک تفصیلی اور براہِ راست بات چیت ہوئی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پہلے راؤنڈ میں لبنان کی موجودہ صورتحال، آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی، ایرانی جوہری ذخائر کے معاملے اور آئندہ 60 روزہ طویل مذاکراتی عمل کے بنیادی خدوخال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان انتہائی واضح اور کھل کر گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے ان اہم مذاکرات کا بنیادی مقصد ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ میں طے پانے والے نکات پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا، دونوں ممالک کے مابین اعتماد سازی کے اقدامات کو آگے بڑھانا اور مستقبل کے سفارتی لائحہ عمل کے لیے ایک حتمی فریم ورک تیار کرنا ہے۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ برگن اسٹاک میں ہونے والے یہ مذاکرات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور فیصلہ کن مرحلہ ہیں۔ اگر فریقین ان تکنیکی معاملات پر مثبت پیش رفت میں کامیاب رہے تو اس سے امریکا اور ایران کے مابین جاری سفارتی عمل کو مزید تقویت ملے گی اور خطے میں طویل عرصے سے جاری کشیدگی میں واضح کمی کی راہ ہموار ہو سکے گی۔

اس تاریخی امن عمل کو سودمند بنانے کے لیے میزبان پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی بھی فریقین کے ہمراہ مذاکرات کے مرکز میں موجود ہیں۔ امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں۔