LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو گھروں پر ٹاور لگانے والا بل جاہلانہ اور غاضبانہ ہے: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی بارے خبریں بے بنیاد قرار دے دیں ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی:ٹرمپ بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی: خواجہ آصف 9 مئی سانحہ:ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو 10،10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت 407 کھرب 41 ارب روپے کے لازمی اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قاہرہ روانہ بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث مکمل، 232 ارکان نے حصہ لیا پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیادوں پر 15.28 فیصد اضافہ

محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو

Web Desk

20 June 2026

تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کے تناظر میں خطے کی مجموعی اور بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے مابین وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن و امان اور دوطرفہ سکیورٹی امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقاتوں کے دوران پاک ایران قیادت نے امریکا اور ایران کے مابین ہونے والے نئے معاہدے کو خطے میں پائیدار امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے ایک انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، ایران کے چیف مذاکرات کار اور وزیر خارجہ عباس عراقچی آج رات ایک اہم مشن پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ معاہدے کے فریقِ ثانی سے اہم ملاقات کریں گے، اور اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی اس بیٹھک کا بنیادی مقصد طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار کا جائزہ لینا اور دوسرے فریق کی سنجیدگی کو پرکھنا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی وفد فریقِ ثانی کے سامنے اپنے مطالبات اور وعدوں پر عملدرآمد کا معاملہ اٹھائے گا اور معاہدے پر ایران کے اصولی مؤقف کو واضح کرے گا۔ خطے کی حالیہ تزویراتی صورتحال کے تناظر میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ کے اس مشترکہ دورۂ سوئٹزرلینڈ کو عالمی سفارت کاری میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔