9 مئی سانحہ:ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو 10،10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری
Web Desk
20 June 2026
لاہور: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے دوران مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کے مقدمے کا بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنماؤں اعجاز چوہدری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو جرم ثابت ہونے پر 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
دوسری جانب، عدالت نے اسی مقدمے میں نامزد سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کیس 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران لاہور کے علاقے مغلپورہ میں سرکاری املاک اور پولیس کی گاڑیوں کو مباینہ طور پر آگ لگانے کے الزامات کے تحت درج کیا گیا تھا، جس پر وکلاء کے دلائل اور طویل سماعتوں کے بعد عدالت نے آج اپنا حتمی فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد سنایا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے
20 June 2026
امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ
20 June 2026
محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو
20 June 2026
گھروں پر ٹاور لگانے والا بل جاہلانہ اور غاضبانہ ہے: حافظ نعیم الرحمان
20 June 2026
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
20 June 2026
رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی بارے خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
20 June 2026
ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی:ٹرمپ
20 June 2026
بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی: خواجہ آصف
20 June 2026