LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک حوثی ملیشیا کا ریاض پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے نقصان کی تصدیق کردی پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا: دفتر خارجہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے: پاکستان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی

سکیورٹی فورسز کی میران شاہ میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک

Web Desk

13 June 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور اس کے گرد و نواح میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق، یہ کارروائیاں علاقے میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے لیے جاری آپریشنز کا تسلسل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق، فورسز اور دہشت گردوں کے مابین ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں  21 جنگجو مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں درج ذیل 4 انتہائی مطلوب اور خطرناک  سرغنہ (کمانڈرز) بھی شامل ہیںخالد رضا عرف سالار,مفتون,موسیٰ,عمران عرف ایان, یہ چاروں مقتول کمانڈرز سکیورٹی فورسز پر گھات لگا کر کیے جانے والے حملوں، بم دھماکوں اور معصوم شہریوں کے اغوا و قتل کی متعدد سنگین وارداتوں میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکتوب تھے۔سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ حکمتِ عملی کے باعث دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے:میران شاہ پاکٹ میں انتہائی مہارت سے انجام دی جانے والی ان پیاپے کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 48  ہلاک کیے جا چکے ہیں، جس سے دہشت گردوں کا مقامی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم مکمل طور پر مفلوج ہو گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور قبضے سے جدید خودکار اسلحہ، ہینڈ گرینیڈز اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔