وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، بجٹ پر تجاویز دیں
Web Desk
12 June 2026
اسلام آباد: وفاقی بجٹ کی پیشکشی کے موقع پر سیاسی مشاورت تیز کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اہم ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملنے والے اس وفد نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اپنی جماعت کی اہم تجاویز اور مطالبات پیش کیے۔
حکومتی اور پارٹی ذرائع کے مطابق، اس اہم سیاسی ملاقات میں بجٹ کے علاوہ درج ذیل بنیادی نکات پر تفصیلی گفتگو ہوئی
وفد نے اصرار کیا کہ سندھ میں شراکتِ اقتدار کے فارمولے کے تحت گورنر شپ کا عہدہ ایم کیو ایم کے پاس ہونا چاہیے۔ حکومتی اراکین نے وفد کو جواب دیا کہ گورنر سندھ کی حالیہ تبدیلی آپ کو اعتماد میں لے کر (بتا کر) ہی کی گئی تھی، تاہم آئندہ کے لائحہ عمل میں گورنر والے معاملے کو باہمی مشاورت سے دوبارہ دیکھا جائے گا۔
ملاقات کے دوران ایم کیو ایم نے سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق اور بلدیاتی اختیارات کا معاملہ بھی اٹھایا وفد نے آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے اور فنڈز کی نچلی سطح پر منتقلی کا مطالبہ کیا۔کراچی اور حیدرآباد کے لیے خصوصی وفاقی ترقیاتی پیکج پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ایم کیو ایم کو آرٹیکل 140 اے کے روح کے مطابق نفاذ اور کراچی حیدرآباد پیکج پر عملی طور پر عملدرآمد کرانے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، امین الحق اور جاوید حنیف۔ حکومتی وفد: وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ اور توقیر شاہ موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026