LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

ای سی سی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی

Web Desk

12 June 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے خیبر پختونخوا (KP) کو گندم کی فراہمی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کے ان احکامات کی روشنی میں وفاقی وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے خیبر پختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی کے تمام تر انتظامی اور لاجسٹک اقدامات کو فوری طور پر مکمل کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی، رانا تنویر حسین نے اس فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے درج ذیل اہم نکات کا ذکر کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو گندم کی بلاتعطل فراہمی وزیراعظم شہباز شریف کی صوبائی تعصب سے بالاتر اور عوام دوست پالیسیوں کا ایک واضح اور عملی مظہر ہے۔ خیبر پختونخوا کو یہ گندم موجودہ سیزن کے آغاز ہی میں وفاق کی جانب سے مقرر کردہ باقاعدہ سرکاری قیمت پر فراہم کی جائے گی، تاکہ مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے۔”وفاقی حکومت ملک کے تمام حصوں، بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام کو سستی گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اور مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے”۔

صوبائی و معاشی مبصرین کے مطابق، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اس اہم فیصلے سے خیبر پختونخوا میں گندم کے اسٹاک کی کمی کا خدشہ ختم ہو جائے گا اور سیزن کے آغاز ہی میں صوبے بھر کے عوام کو مناسب اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔