پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
Web Desk
12 June 2026
لاہور: پنجاب حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ پر دی جانے والی ایک بڑی ریلیف سہولت کو واپس لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMTA) کے مطابق، لاہور سمیت صوبے بھر میں میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، اسپیڈو، الیکٹرک اور گرین بس سروسز پر فراہم کی جانے والی مفت سفری سہولت باقاعدہ طور پر ختم کر دی گئی ہے۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ آنے کے باوجود حکومت نے ان سروسز پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب بھر کے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں مسافروں کو آج (12 جون) رات تک ہی مفت سفر کی آخری سہولت دستیاب رہے گی۔ کل 13 جون 2026ء سے ان تمام پبلک ٹرانسپورٹ سروسز میں سفر کرنے والے شہریوں کو دوبارہ معمول کے مطابق اپنا مقررہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے یہ مفت سفری سہولت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اپریل 2026ء میں متعارف کرائی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر اس سہولت کا اعلان صرف ایک ماہ کے لیے کیا گیا تھا، تاہم بعد میں عوامی ضرورت کے پیشِ نظر اس میں توسیع پر غور کرتے ہوئے متعلقہ سفارشات بھی تیار کی گئی تھیں، جنہیں اب ختم کر دیا گیا ہےسرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس مفت سفری سہولت سے پنجاب بھر میں روزانہ تقریباً 8 لاکھ مسافر مستفید ہو رہے تھے، جن پر اب معاشی بوجھ بڑھے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والوں کی تقسیم یومیہ تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار شہری مفت سفر کر رہے تھے۔ یومیہ 1 لاکھ سے زائد مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے تھے۔ اسپیڈو، الیکٹرک اور گرین بسوں پر بھی لاکھوں شہری روزانہ مفت سفر کی سہولت لے رہے تھے۔
اس سہولت کے اچانک خاتمے کے بعد، کل صبح سے دفاتر، کالجوں اور کاروباری مراکز کو جانے والے لاکھوں مسافروں کو اپنی جیب سے مقررہ کرایہ ادا کر کے سفر کرنا ہوگا، جس سے مڈل کلاس اور دیہاڑی دار طبقے کی ماہانہ سفری لاگت میں اضافہ متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026