LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا یومِ شہدائے کشمیر،13 جولائی حق، قربانی اور استقامت کا عظیم دن ہے: محسن نقوی امریکا کے سرک، بندر عباس اور جاسک پر حملے، پہلی بار سمندری ڈرون استعمال وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ پاسداران انقلاب نے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ لیا مریم نواز کا حقِ خودارادیت کیلئے جان دینے والے کشمیریوں کو خراجِ تحسین امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور اسرائیل میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 27 اکتوبر کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں عباس عراقچی سے نمائندہ اقوام متحدہ کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

وفاقی آئینی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سماعت کیلئے مقرر

Web Desk

12 June 2026

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد پیدا ہونے والے بڑے آئینی بحران کے حوالے سے اہم ترین اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ عدالتِ عالیہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف وفاق کی اپیل پر اب باقاعدہ سماعت ہوگی۔

 اس اہم ترین کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ کرے گا۔ عدالت نے اس کیس کو 16 جون کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اپنے سابقہ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے اور مبینہ حکم عدولی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت (Contempt of Court) کی کارروائی شروع کرنے کا باقاعدہ حکم جاری کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو وفاقی حکومت نے سنگین انتظامی و آئینی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت اس معاملے پر تمام ممکنہ سفارتی اور قانونی اقدامات اٹھا رہی ہے، لہٰذا توہینِ عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ اب 16 جون کو ہونے والی یہ سماعت ملکی سیاسی اور قانونی منظرنامے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔