LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک حوثی ملیشیا کا ریاض پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے نقصان کی تصدیق کردی پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا: دفتر خارجہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے: پاکستان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی

محسن نقوی کی سی ایم ایچ پشاور آمد، پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں کی عیادت

Web Desk

12 June 2026

پشاور: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (CMH) پشاور کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری (FC) کے غازی جوانوں اور اہلکاروں کی عیادت کی۔ دورے کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ اور آئی جی ایف سی نذیر احمد گاڑا بھی وزیرِ داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیرِ علاج فرداً فرداً تمام زخمی اہلکاروں کے پاس گئے، ان کے سر پر ہاتھ رکھا اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جوانوں کے غیر متزلزل جذبے اور فرض شناسی کو زبردست الفاظ میں سراہا اور ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیرِ داخلہ نے ڈاکٹروں سے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ان کے علاج معالجے سے متعلق تفصیلی اپ ڈیٹس بھی لیں۔

“آپ نے اپنی بے مثال جوانمردی اور دلیری سے فتنہ الخوارج کے ناپاک اور شوم عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ آپ سب اس عظیم قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ہم سب کو آپ کی قربانیوں اور شجاعت پر فخر ہے۔ جب تک ملک و قوم کے پاس آپ جیسے بہادر اور نڈر سپوت موجود ہیں، دشمن کی کوئی بھی سازش یا ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔”

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملک کے ان بہادر بیٹوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور انہیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی مسلسل یقینی بنائی جائے۔