سوشل میڈیا ضوابط کی خلاف ورزی، متحدہ عرب امارات نے ساڑھے 3 ہزار پاکستانی بے دخل کردیئے
Web Desk
11 June 2026
اسلام آباد: قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر تقریباً ساڑھے 3 ہزار پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر کے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
ایوان کو دی گئی بریفنگ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران بعض پاکستانی شہریوں نے متحدہ عرب امارات کے سوشل میڈیا ضوابط کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں متعلقہ حکام نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بے دخل کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کی جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کی منتقلی کا عمل ان کے ورثا کے حوالے سے کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ اگر کسی متاثرہ شہری یا اس کے اہل خانہ کو جائیداد یا دیگر قانونی معاملات میں مشکلات درپیش ہوں تو وہ وزارت خارجہ سے رابطہ کر سکتے ہیں، وزارت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026