LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس: ایف بی آر کا نیا “فیس لیس آڈٹ سسٹم” اور ٹیکس چوری کے ہولناک انکشافات محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق پاکستان ریلوے کی 15 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ، 5 کے ٹھیکے دیے جا سکے سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری دے دی پاکستان کا 30 ایرانی شہریوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کا اعلان حکومت نے معیشت کو بحران سے نکال کر استحکام کی راہ پر گامزن کیا، عطا تارڑ بلوچستان گرینڈ الائنس کا مطالبات کے حق میں اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار صارفین کیلئے بُری خبر! بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا معاہدے کے تحت ایران کو فوری طور پر تیل فروخت کی اجازت دی جائے گی، امریکی اخبار برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین امریکی دباؤ نظر انداز: اسرائیل کی جنوبی لبنان میں بمباری، 4 افراد شہید

آزاد کشمیر انتخابات: تحریک انصاف نے 11 رکنی اپیلیٹ بورڈ قائم کر دیا

Web Desk

11 June 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے اہم تنظیمی فیصلہ کرتے ہوئے 11 رکنی اپیلیٹ بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری جنرل کی منظوری سے قائم کیے گئے اپیلیٹ بورڈ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ بورڈ امیدواروں کے انتخاب سے متعلق اپیلوں، اعتراضات اور دیگر معاملات کا جائزہ لے گا۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اپیلیٹ بورڈ امیدواروں کی حتمی منظوری کی مقررہ مدت سے 96 گھنٹے قبل اپنی کارروائی مکمل کرے گا تاکہ انتخابی عمل کو بروقت اور شفاف انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

تحریک انصاف کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات میں حمایت یافتہ امیدواروں اور انتخابی نشان سے متعلق حتمی فیصلے اپیلیٹ بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کیے جائیں گے۔

اپیلیٹ بورڈ کے ارکان میں احمد چٹھہ، علی امین گنڈاپور، علی بخاری، اسد قیصر، فردوس نقوی، خالد خورشید، نیاز اللہ نیازی، سیف اللہ خان نیازی، سلمان اکرم راجہ اور شاہد خٹک شامل ہیں، جبکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔

پارٹی قیادت نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے امیدواروں سے متعلق تمام معاملات نمٹانے کی ذمہ داری اپیلیٹ بورڈ کو سونپ دی ہے۔ نوٹیفکیشن پر چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے دستخط موجود ہیں۔