پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کا بیٹھک؛ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
Web Desk
11 June 2026
اسلام آباد: وفاقی بجٹ اور ملک کی موجودہ نازک سیاسی صورتحال پر سر جوڑنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (PTI) اور اپوزیشن کی دیگر اتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا ایک انتہائی اہم اور مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کو ٹف ٹائم دینے اور پارلیمنٹ کے اندر مشترکہ مزاحمتی بلاک قائم کرنے کے لیے تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔
اس اہم اپوزیشن بیٹھک کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات اور ایجنڈے کے اہم نکات ,پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اس اہم ترین اجلاس کی مشترکہ صدارت اپوزیشن الائنس کے کلیدی رہنما کر رہے ہیں جن میں درج ذیل شخصیات شامل ہیں:
محمود خان اچکزئی,بیرسٹر گوہر علی خان,سینیٹر علی ظفر,علامہ ناصر عباس,شاہد خٹک
مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اس اجلاس میں اپوزیشن قائدین کی جانب سے درج ذیل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور جائزہ لیا جا رہا ہے
وفاقی بجٹ پر حکمتِ عملی: وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے مختلف پہلوؤں، ٹیکسوں کی بھرمار اور عوامی معاشی پالیسیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ پارلیمنٹ کے اندر بجٹ سیشن کے دوران حکومت کو مضبوطی سے گھیرا جا سکے۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، جمہوری عمل کے تسلسل، پارلیمنٹ کے حقیقی کردار کی بحالی اور آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر غور کیا جا رہا ہے۔حکومت کی معاشی و سیاسی پالیسیوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے تمام اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس کے اختتام پر اپوزیشن کی جانب سے بجٹ سیشن اور قومی اسمبلی و سینیٹ کے اندر احتجاج اور ترامیم کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ یا لائحہ عمل بھی سامنے لائے جانے کا قوی امکان ہے، تاکہ حکومت پر پارلیمانی دباؤ برقرار رکھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر
19 November 2026
چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
19 November 2026
پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار
19 November 2026
نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری
19 November 2026
سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی
19 November 2026
حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات
19 November 2026
راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا
19 November 2026
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ
19 November 2026