LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

قومی اقتصادی کونسل کا بڑا فیصلہ؛ وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں اربوں روپے کی کٹوتی

Web Desk

10 June 2026

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم اجلاس وفاقی اور صوبائی ترقیاتی بجٹ میں اربوں روپے کی بھاری کٹوتی کے فیصلوں کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس کے دوران صوبوں نے وفاق کا ترقیاتی بجٹ 1320 ارب روپے تک پہنچانے پر شدید اعتراض کیا تھا۔ صوبائی نمائندوں کا مؤقف تھا کہ “وفاق ایک طرف ہم سے فنڈز مانگ رہا ہے اور دوسری طرف اپنا ترقیاتی بجٹ بڑھا رہا ہے”۔ اس اعتراض کے بعد وفاق کے ترقیاتی بجٹ میں 126 ارب روپے کی کمی کرتے ہوئے اسے 1126 ارب روپے کی بجائے 1000 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل نے صوبوں کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں 920 ارب روپے کی کمی پر بھی اتفاق کر لیا ہے، جس کے بعد صوبوں کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 3138 ارب روپے سے کم ہو کر 2218 ارب روپے رہ گیا ہے۔ تاہم، کونسل نے پسماندگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے بجٹ میں کسی بھی قسم کی کٹوتی نہ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویزات کے تحت وفاق اور مختلف صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی نئی تفصیلات درج ذیل ہیں: پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کو سب سے بڑا کٹ لگا ہے، جسے 1450 ارب روپے سے یکمشت کم کر کے 749 ارب روپے کر دیا گیا ہے سندھ کا ترقیاتی بجٹ 816 ارب روپے سے گھٹا کر 706 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے خیبر پختونخوا کا ترقیاتی بجٹ 564 ارب روپے سے کم کر کے 455 ارب روپے کر دیا گیا ہے بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ بغیر کسی کٹوتی کے 308 ارب روپے پر برقرار رہے گا۔

قومی اقتصادی کونسل کے ان فیصلوں کو ملکی معاشی صورتحال اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اثرات آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹس پر بھی نمایاں ہوں گے۔