LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Web Desk

16 May 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری (Hailstorm) کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، درجہ حرارت میں حالیہ اضافے اور مسلسل بارشوں کے باعث گلیشیئرز پگھلنے، جھیلوں کے پھٹنے (GLOF)، سیلابی ریلوں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خدشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بادل گرجیں گے، جبکہ چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف حصوں، بشمول شیرانی، مستونگ، بارکھان، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور زیارت میں بھی طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ شدید موسمی صورتحال کے پیشِ نظر این ڈی ایم اے نے بالخصوص پہاڑی اور ندی نالوں کے قریبی علاقوں کے رہائشیوں اور سیاحوں کو الرٹ رہنے کی تاکید کی ہے۔ شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔