LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا ہوگا: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی

امریکا کے زیرقبضہ جہازپرموجود 11پاکستانی،20ایرانی واپس آگئے، اسحاق ڈار

Web Desk

15 May 2026

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہازپرموجود 11 پاکستانی اور 20ایرانی  واپس آگئے۔

سوشل میڈیاپر بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ الحمدللہ!11پاکستانی اور20 ایرانی شہریوں کی واپسی میں کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکی تحویل میں لے گئے جہازوں پر سوار افرادکی پاکستان کے ذریعے واپسی ہوئی، تمام پاکستانی اور ایرانی شہری محفوظ اور خیریت سے وطن پہنچے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سنگاپور کے تعاون سے پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی روانگی مکمل ہوئی، سنگاپور سے بینکاک پہنچنے کے بعد خصوصی پرواز اسلام آباد روانہ ہوئی۔

اسحاق ڈارنے کہاکہ  ایرانی شہریوں کو بھی پاکستان کے ذریعے وطن واپسی میں سہولت فراہم کی ہے، اُنہوں نے سنگاپورحکومت اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ عراقچی کا پاکستان پر اعتماد قابلِ قدر ہے، امریکا کا 31 پاکستانی و ایرانی شہریوں کی واپسی میں تعاون قابل ستائش ہے، تھائی لینڈ حکومت نے بینکاک ٹرانزٹ میں سہولت فراہم کی۔