ہمیشہ عوام دوست سیاست کی، بلاول بھٹو، بلوچستان میں 11ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا
Web Desk
15 May 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں 11 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔
کوئٹہ میں شعبہ صحت کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام دوست سیاست کی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس مشکلات کا دوچار ہے، اِن مشکلات کی وجہ سے معاشی مشکلات پیدا ہورہی ہیں، ہرانسان کو کبھی نا کبھی علاج کی ضرورت پرٹی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مفت اور معیاری علاج ہر پاکستان کا حق ہے، پسماندہ علاقوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، عوام تک صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے 11منصوبوں کا افتتاح کیا، عید کےبعد دوسرے منصوبوں کا افتتاح کروں گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جائے، بلوچستان حکومت نے دو سالوں میں نا صرف منصوبے شروع کئے بلکہ مکمل بھی کئے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایئرایمبولینس کی بلوچستان کوبہت زیادہ ضرورت تھی جس کےذریعےمریضوں کی ہنگامی منتقلی یقینی بنائی جائےگی۔
بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ ٹراما سینٹر کوئٹہ میں دور دراز علاقوں سے ڈاکٹر آ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں، ٹراما سینٹر 150 بیڈز پر مشتمل ٹراما سینٹر میں مفت اور معیاری علاج ہوگا، محکمہ صحت بلوچستان میں اصلاحاتی اقدامات پر بے حد خوش ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کےحوالے سے سندھ کی کارکردگی باقی صوبوں سے بہتر ہے، سندھ جیسے صحت کے منصوبے بلوچستان میں شروع کرنا چاہتا تھا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر نظام صحت کی بنیاد ہے، کوئٹہ ٹراما سینٹر150بیڈ پر مشتمل ہے، ٹراما سینٹر کے افتتاح پر بہت خوش ہوں، اس ہسپتال میں پیپر لیس نظام ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی آئی سی وی ڈی شروع کریں گے، صوبے مل کرکام کریں یہ وفاق کی اصل شکل ہے، پولیو ویکسی نیشن مہم شہید محترمہ نے اپنے دورمیں شروع کی، پاکستان اور صوبے کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو کام کے ذریعے جواب دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026