بشریٰ بی بی، عمران خان دونوں کو بہترین علاج مہیا کیا جا رہا ہے: رانا ثناء اللّٰہ
Web Desk
15 May 2026
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور جیل میں ملاقاتوں کا معاملہ ایک بار پھر زیرِ بحث رہا، جہاں حکومتی ارکان اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا ثناء اللہ نے سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان دونوں کو جیل میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کی صحت پر بات چیت ہوئی ہے، تاہم قانون ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت بار بار وفاق پر حملہ آور ہو رہی ہے، جسے “اینٹی اسٹیٹ” بیانیہ قرار دیا جا سکتا ہے، اور وہ اس کے ثبوت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “کامیاب ہو جائے تو وہ انقلاب کہلاتا ہے، ناکام ہو جائے تو غداری”۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح کرے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کروائی جائے گی اور انہیں ان کی مرضی کے ہسپتال میں کب منتقل کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے محمود خان اچکزئی کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ انصاف کے حصول کے لیے وہ 15 مرتبہ سپریم کورٹ اور 24 مرتبہ ہائیکورٹ جا چکے ہیں لیکن انہیں ریلیف نہیں ملا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ اس وقت کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی جو آ کر بانی پی ٹی آئی کی اصل حالت کے بارے میں بتا سکے۔
متعلقہ عنوانات
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026