انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کراچی سے 45 لاکھ روپے مالیت کی کوکین برآمد
Web Desk
15 May 2026
کراچی پولیس نے ’کوکین کوئین‘ کے نام سے معروف ملزمہ انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایک کمپلیکس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں کوکین برآمد کر لی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمہ انمول عرف پنکی نے منشیات کی موجودگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے تھے۔ ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے خواتین اہلکاروں کے ہمراہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع اے ون کمپلیکس کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا۔ فلیٹ کو تالا لگا ہوا تھا، جسے توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی۔ تلاشی کے دوران باتھ روم سے تھیلیوں میں چھپائی گئی 228 گرام کوکین برآمد ہوئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 45 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ موقع سے منشیات کی سپلائی کے لیے استعمال ہونے والی 7 خالی ڈبیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف سچل تھانے میں نیا مقدمہ (نمبر 783/26) درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (SIO) بغدادی، مثل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس فلیٹ کو منشیات ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کر رہی تھی۔
پولیس اب اس نیٹ ورک کے دیگر کارندوں اور خریداروں تک پہنچنے کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی صف بندی؛ پیر پگارا اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سندھ میں حکومت مخالف تحریک پر مشاورت
15 May 2026
گورنر اسٹیٹ بینک کا کراچی چیمبر میں خطاب؛ زرمبادلہ ذخائر 3 ارب سے بڑھ کر 17 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
15 May 2026
پنکی کے 869 موبائل نمبرز، افریقی شہری بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں: ایڈیشنل آئی جی سندھ
15 May 2026
بشریٰ بی بی، عمران خان دونوں کو بہترین علاج مہیا کیا جا رہا ہے: رانا ثناء اللّٰہ
15 May 2026
خان صاحب تین سال سے جیل میں ہیں. 35 دن میں فیصلہ کرنا لازمی ہے،بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب
15 May 2026
سینیٹ اجلاس؛ ملک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ، 59 لاکھ پاکستانی روزگار سے محروم
15 May 2026
وفاقی آئینی عدالت کا سندھ حکومت کو ایڈیشنل ڈی جی ماحولیاتی ایجنسی کی تعیناتی پر نظرثانی کا حکم
15 May 2026
وزیراعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اظہار اطمینان
15 May 2026