LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے جوہری پروگرام 20سال کےلیے معطل کرنے پر اعتراض نہیں، امریکی صدر سیاسی صف بندی؛ پیر پگارا اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سندھ میں حکومت مخالف تحریک پر مشاورت پنکی کے 869 موبائل نمبرز، افریقی شہری بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں: ایڈیشنل آئی جی سندھ امریکہ سنجیدگی دکھائے، جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں: عراقچی بشریٰ بی بی، عمران خان دونوں کو بہترین علاج مہیا کیا جا رہا ہے: رانا ثناء اللّٰہ ٹرمپ کے بعد روسی صدر کا بھی چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اظہار اطمینان محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ایران کے خلاف فوجی راستہ مکمل ناکام، عزت دیں، عزت لیں: عباس عراقچی امریکی ناکا بندی سے کیوبا میں پٹرول ختم، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو دلائل دینے کیلئے مہلت چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین دسمبر 2026 تک سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ عمان کے قریب مشتبہ ڈرون حملہ، بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز سمندر میں ڈوب گیا

سینیٹ اجلاس؛ ملک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ، 59 لاکھ پاکستانی روزگار سے محروم

Web Desk

15 May 2026

سینیٹ کے حالیہ اجلاس کے دوران ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے حوالے سے تشویشناک اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز (اوورسیز) نے محکمہ شماریات کی رپورٹ کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں ملکی لیبر فورس کی موجودہ صورتحال کی عکاسی کی گئی ہے۔

 محکمہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان میں بیروزگار افراد کی مجموعی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان لیبر فورس سروے 2024-25 کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔وزارت نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ملکی سطح پر ہنر مندی سکھانے کے پروگرامز پر کام کر رہی ہے تاکہ اس شرح میں کمی لائی جا سکے۔سینیٹ ارکان نے ان اعداد و شمار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی سست روی نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے حصول کو مشکل بنا دیا ہے۔ ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صنعتی ترقی اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ 59 لاکھ بیروزگار افراد کو معاشی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔