وفاقی آئینی عدالت کا سندھ حکومت کو ایڈیشنل ڈی جی ماحولیاتی ایجنسی کی تعیناتی پر نظرثانی کا حکم
Web Desk
15 May 2026
وفاقی آئینی عدالت نے سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے عہدے پر بیوروکریٹ کی تعیناتی کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کی اپیل خارج کر دی ہے۔ جسٹس روزی خان کے تحریر کردہ چھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ تعیناتی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور ایڈیشنل ڈی جی کی تعلیمی قابلیت کی تصدیق ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے کرائی جائے۔
وفاقی آئینی عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں 26ویں آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ آئین کے مطابق ہر شخص کو مکمل آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، جس میں صاف اور شفاف ماحول کی فراہمی کو اب بطور بنیادی حق شامل کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ماحولیاتی ایجنسی کے ڈی جی کا کردار عوام کو آلودگی سے بچانے اور ماحولیاتی قوانین کے نفاذ کے لیے انتہائی کلیدی ہے، لہٰذا اس اہم عہدے پر کسی غیر تکنیکی (نان ٹیکنیکل) شخص کی تقرری براہِ راست عوامی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے ڈی جی ماحولیاتی ایجنسی کے عہدے پر ایک بیوروکریٹ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جسے سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے تقرری پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔ سندھ حکومت نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کی تھی، جسے اب عدالتِ عظمیٰ نے مسترد کرتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور شفاف ماحول کی فراہمی کو ترجیح دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی صف بندی؛ پیر پگارا اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سندھ میں حکومت مخالف تحریک پر مشاورت
15 May 2026
گورنر اسٹیٹ بینک کا کراچی چیمبر میں خطاب؛ زرمبادلہ ذخائر 3 ارب سے بڑھ کر 17 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
15 May 2026
پنکی کے 869 موبائل نمبرز، افریقی شہری بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں: ایڈیشنل آئی جی سندھ
15 May 2026
بشریٰ بی بی، عمران خان دونوں کو بہترین علاج مہیا کیا جا رہا ہے: رانا ثناء اللّٰہ
15 May 2026
انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کراچی سے 45 لاکھ روپے مالیت کی کوکین برآمد
15 May 2026
خان صاحب تین سال سے جیل میں ہیں. 35 دن میں فیصلہ کرنا لازمی ہے،بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب
15 May 2026
سینیٹ اجلاس؛ ملک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ، 59 لاکھ پاکستانی روزگار سے محروم
15 May 2026
وزیراعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اظہار اطمینان
15 May 2026